ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

بہت گرم چائے یا کافی پینے سے کینسر کا خطرہ،نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)برطانیہ میں تقریباً 9 لاکھ 77 ہزار افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انتہائی گرم چائے یا کافی پینے کی عادت غذائی نالی کے ایک مخصوص کینسر کے خطرے میں اضافے سے منسلک ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بہت زیادہ گرم مشروبات پینے والوں میں اس کینسر کا نسبتی خطرہ نیم گرم مشروبات پینے والوں کے مقابلے میں 3.17 گنا زیادہ پایا گیا۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ گرم مشروبات پینے والوں میں مذکورہ کینسر کا نسبتی خطرہ 69 فیصد، جبکہ روزانہ چھ یا اس سے زیادہ گرم مشروبات استعمال کرنے والوں میں 71 فیصد زیادہ تھا۔محققین نے برطانیہ میں کیے گئے دو بڑے مطالعات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ شرکا سے چائے اور کافی کے استعمال کی مقدار اور انہیں پینے کے پسندیدہ درجہ حرارت کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔ نتائج میں چائے اور کافی دونوں کے حوالے سے مشروبات کے درجہ حرارت اور کینسر کے خطرے کے درمیان ملتا جلتا تعلق سامنے آیا۔ چائے میں دودھ شامل کرنے سے اس تعلق میں کوئی نمایاں فرق نہیں پڑا۔محققین کے مطابق انتہائی گرم مشروبات غذائی نالی کی اندرونی سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مسلسل حرارتی نقصان کے باعث بافتوں میں تبدیلیاں پیدا ہونے کا امکان ہے، جو کینسر کے عمل میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔تاہم تحقیق میں مشروبات کا حقیقی درجہ حرارت ناپنے کے بجائے شرکا کی بتائی گئی ترجیحات کو بنیاد بنایا گیا، اس لیے نتائج سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ گرم چائے یا کافی براہِ راست کینسر کا سبب بنتی ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ چائے اور کافی کو انتہائی گرم حالت میں پینے کے بجائے کچھ ٹھنڈا ہونے کے بعد استعمال کیا جائے۔ محققین کے مطابق مشروبات کا درجہ حرارت کم رکھنے سے غذائی نالی کے کینسر کے بعض واقعات سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…