جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پاکستان، کورونا وائرس سے مزید 61 افراد چل بسے

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 940 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 175 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 249 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 506 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 60 ہزار 881 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار 326 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 5 کروڑ 93 لاکھ 84 ہزار 758 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، اب تک 1 کروڑ 85 لاکھ 12 ہزار 319 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 37 ہزار 311 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 955 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 1 ہزار 373 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 39 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 732 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 87 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 758 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 873 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 718 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 706 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 374 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 340 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 39 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 175 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…