بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا ء نے  213 ممالک کو لپیٹ میں  لے لیا  ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر کتنی ہوگئی؟تشویشناک صورتحال

datetime 23  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 47 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 53 لاکھ 6 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار252 افراد وائرس سے

ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 21 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,293 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 97,647 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 3 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,009 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 67 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 351 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,393 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,616 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 36 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 600 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 130 اموات ہوئیں۔اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں 28,628 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ فرانس میں ہلاکتیں 28,289 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 21,116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 966 اموات ہو چکی ہیں۔بیلجیئم میں 9,212 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,352 مریض، ایران میں 7,300 مریض، میکسیکو میں 6,989، کینیڈا میں 6,250 مریض، نیدرلینڈز میں 5,788 افراد، چین میں 4,634 (گزشتہ 26 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,276، سوئیڈن میں 3,925، انڈیا میں 3,728، روس میں 3,249، پیرو میں 3,244، ایکواڈور

میں 3,056، سوئٹزرلینڈ میں 1,903، آئرلینڈ میں 1,592، انڈونیشیا میں 1,326، پرتگال میں 1,289، رومانیا میں 1,166، پاکستان میں 1,101 جب کہ پولینڈ میں 982 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی، انڈیا، ایکواڈور میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد اموات، ااسپین میں 600 سے زائد، برازیل میں 900 سے زائد اور مریکا میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…