جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے گلو بٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ ہائیکورٹ نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مجرم گلو بٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ گلو بٹ نے سزا کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر 11 سال کی سزا انصاف کے منافی ہے اور میرے ڈنڈے سے کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا صرف گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جرم چھوٹا ہے لیکن اس کی سزا بڑی دی گئی اس لئے سزا کم کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر گلو بٹ کے دستخط نہ ہونے پر درخواست واپس کردی اور گلو بٹ کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تصدیق شدہ وکالت نامہ جمع کرائیں۔واضح رہے کہ 17 جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم گلو بٹ کو 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…