اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کے پاس ،دھرنے کیلئے پیساکہاں سےآیا؟ کپتان نے جواب دے دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2014 |

گوجرانوالہ……. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ محرم کےبعد ہر شہر میں دو دو جلسے ہوں گے، تحریک انصاف چاہتی ہےکہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں بھی نئےپاکستان میں حصہ لیں، مولانافضل الرحمان نےدھرنےکی خواتین پرجوبات کی اس سےدل دکھا، ان پرخودکش حملےکاافسوس ہے، نوازشریف اورانکےپرائیوٹ سیکریٹری خورشیدشاہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری اورہمارےمقاصدالگ الگ تھے، ڈاکٹرطاہرالقادری ماڈل ٹاؤن کاانصاف لینےکیلئےآئےتھے۔ گجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نےپہلےہی کہاتھاکہ انتخابات میں دھاندلی پرانصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآؤنگا، عوامی تحریک کےکارکنوں نےنوازشریف کےگلوبٹوں سےمقابلہ کیا، نوازشریف کےگلوبٹوں نےدھرنےمیں شریک لوگوں کوماراپیٹا، یہ نواز شریف کےگلوبٹ تھےجنھوں نےدہشتگردی کی، ڈاکٹرطاہرالقادری کےلوگوں نے گلوبٹوں کامقابلہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی آنکھوں سےاسلام آبادمیں پولیس کاشہریوں کیخلاف استعمال دیکھا، جب تک زندہ ہوں استعفےکےلیےبیٹھارہوں گا، آخری گیندتک مقابلہ کرتاتھا،ہارنہیں مانتاتھا،جویہ سمجھتےہیں میں دھرناچھوڑدوں گاوہ مجھےنہیں جانتے، مجھےمعلوم تھاکہ عوام ظلم کےخلاف نکلیں گے، لوگ اب سمجھ چکےہیں کہ تبدیلی کاوقت آگیاہے، لائٹس اورساؤنڈکیلئےپیساختم ہواتوٹینٹ میں رہونگالیکن دھرناختم نہیں کرونگا، لوگ ساتھ چھوڑگئےتواکیلابیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نےبھی پوچھاکہ عمران خان کےپاس پیساکہاں سےآیا؟ میرےپاس ایسےپیسانہیں آتاجیسےآصف زرداری کےپاس آتاہے، عوام کےلیےپیسےلوں گاتوعوام پر ہی خرچ کروں گا، زرداری صاحب یہ پیساکرپشن کانہیں ہے،یہ پیساعوام دیتی ہے، قوم تیارہو،پُرامن احتجاج کرینگے،دھرنےاورجلسےچلتےرہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی طرح سرمایہ داروں سےپیسالیاتوان کیلئےکام کرناپڑےگا، ہم نےصرف4حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کاکہاتوڈیڑھ سال تک نہیں کرائےگئے، گونوازشریف گوکامطلب ان کا نظام بھی لپیٹناچاہتےہیں، ڈیڑھ سال ہوگیامیرےحلقےاین اے122میں مجھےانصاف نہیں ملا۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…