بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

datetime 6  مئی‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ ‘ سنبل شاہد ‘ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنبل شاہد گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس کے باعث لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انہیں

گزشتہ ماہ 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جو کہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔ سنبل شاہد نے معروف ترین ڈرامے ” تاکے کی آئی گی بارات ” میں تاکے کی والدہ کا کردار نبھایا تھا اور اپنی اداکاری سے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کروایا جبکہ اس کے علاوہ ان کے نام کے ساتھ ملکہ عالیہ اور عشقہ وے جیسے مقبول ڈرامے بھی جڑے ہوئے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔دوسری جانب کوروناوبا کے باعث 108 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1205698 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 198 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 845,833 ہوگئی

ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ88 ہزار 680 ، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، اسلام آباد میں 77 ہزار 065، بلوچستان میں 22 ہزار 900 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 172 ہے،5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 537 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 743,124 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…