لاہور( این این آئی)اداکارہ ناہید شبیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ اداکارہ کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں ،فنکاروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ شرکاء کی جانب سے ناہید شبیر کوتحائف اور ان کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔