منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری، 13اشیا ء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 15  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے، 13اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13اشیاء مہنگی، 15سستی جبکہ 23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12روپے 96پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو 15روپے 45پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 5روپے 85پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ گزشتہ ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 77پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی دورانیے میں چینی فی کلو ایک روپے 16پیسے مزید مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔دریں اثنا ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 3 روپے 63 پیسے ، 190 گرام چائے کا پیکٹ 24 روپے 26 پیسے، دال چنا 6 روپے 48 پیسے سستی ہوئی۔ا سی طرح ایل پی جی، آٹا، گڑ، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، سیگریٹ، ماچس، کپڑوں سمیت23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…