پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف کیوں نہ مل سکا؟ تفصیلات سامنے آگئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

کراچی(این این آئی)عالمی منڈی میں کمی کی باوجود نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اگلے 15 روز کیلیے قیمتوں کو برقرار رکھا ہے۔دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر 6 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر عوام کو 3 روپے فی لیٹرسے زائد کا ریلیف نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام کیلیے قیمتوں میں کمی کی بجائے لیوی ، ڈیلرز اور کمپنیوں کا منافع بڑھادیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5روپے 56پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھادی گئی۔ ڈیزل پر آئل کمپنیوں اور ڈیلر مارجن میں بھی 88پیسے اضافہ کیا گیا۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 3روپے 17پیسے کمی ہوئی، پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، مارجن 7.87 روپے مقرر کردی گئی۔

پیٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے فی لیٹر بڑھا کر8.64 روپے مقرر کردیا گیا۔دوسری جانب ڈیزل پر بھی تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافہ کردیا گیا،نئی شرح 8.12 روپے مقرر کردیا گیا، ڈیزل پر ڈیلر مارجن 41 پیسے بڑھا کر8.64 روپے کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…