مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ 120 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی۔مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے، اور چکی مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا دی ہے۔فیصل آباد میں چکی آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا ہے، اور 5 روپے اضافے کے بعد آٹے کی قیمت 120 سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 کلو کا تھیلا 1250 اور 20 کلو کا تھیلا 2500 روپے کا ہوگیا ہے۔ایک کلو آٹے میں یکدم 5 روپے اضافے پر عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے، پہلے ہی آٹا نہیں ملتا اور اب قیمت بھی مزید بڑھا دی ہے۔دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم فی من 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔
فیصل آباد ، چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا، بازار سے سستا آٹا غائب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































