پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی معیشت کی اہم صنعتی سیمنٹ سیکٹر کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ملکی معیشت کی اہم صنعتی سیمنٹ سیکٹر کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی ۔ اگست 2021 کے مقابلے اگست 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24 فیصد نمایاں کمی کے بعد 32 لاکھ 96 ہزار ٹن رہی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا,ملک میں ترقیاتی کام کی رفتار کم ہونے ساتھ ہی تعمیراتی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کم ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت گھٹ گئی.اگست 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24 فیصد کمی سے 32.96 لاکھ ٹن رہی،جو اگست21 میں سیمنٹ کی جموعی فروخت 43.36 لاکھ ٹن تھی, اگست 2021 کے مقابلے اگست 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23.75فیصد کمی سے 29 لاکھ ٹن رہی, اگست 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 25.70 فیصد کمی سے 3لاکھ87ہزار 440ٹن رہی, اگست 2021 میں سیمنٹ کی برامدات 5 لاکھ 21 ہزار 468 ٹن تھی.رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35.20 فیصد کمی سے 53.36 لاکھ ٹن رہی ، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 82.35 لاکھ تن تھی,رواں مالی سال جولائی تا اگست سیمنٹ کی مقامی فروخت 33.95فیصد کمی سے 47.95 لاکھ ٹن رہی.گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ کے مقابلے رواں مالی سال دو ماہ میں سیمنٹ برآمدات میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 9.74 لاکھ ٹن سے گھٹ کراگست 2022 میں 5.40 لاکھ ٹن رہی.آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت انڈسٹری کے لیے لیے دوستانہ پالیسیاں تشکیل دے.



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…