لاہور( این این آئی)قومی بچت کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15جون کو ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔