لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی اشاریوں میں ہیر پھیر سے باز رہے اور وفاقی ادارہ برائے شماریات کو اپنا کام کرنے دے، ادارہ شماریات کے لوگ انتہائی پیشہ ور ہیں۔ٹوئٹرپر اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ اندازہ ہے رواں سال جی ڈی پی 5 سے ساڑھے 5 فیصد رہے گی۔