پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک سوزوکی کمپنی نے رواں سال کے 4 ماہ میں گاڑیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ملک میں موٹر کار بنانے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔پاک سوزوکی کمپنی نے رواں سال کے 4 ماہ میں گاڑیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا ہے، جس کے تحت مختلف ماڈل کی نئی گاڑیاں 99 ہزار سے 16 لاکھ 15 ہزار روپے تک مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

پاک سوزوکی نے سب سے کم اضافی سوزوکی راوی کی قیمت میں ہے۔ سوزوکی کی راوی اب صرف 99 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ 16 ہزار روپے میں خریدی جاسکے گی جب کہ اس کی پرانی قیمت 11 لاکھ 17 ہزار روپے تھی۔پاکستان میں متوسط طبقے کی پہلی پسند 660 سی سی آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے بڑھ کر 13 لاکھ 6 ہزار روپے سے 14 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔17 لاکھ 47 ہزار روپے میں ملنے والا 660 سی سی آلٹو وی ایکس ایل کا اے جی ایس ماڈل اب ایک لاکھ 39 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر ایک لاکھ 42 ہزار روپیبڑھ کر 20 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ یہ گاڑی مارچ 2022 تک 18 لاکھ 77 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔اسی طرح ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی ہوکر 21 لاکھ 29 ہزار روپے اور ویگن آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار روپے بڑھ کر 23 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں یکدم 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافے ہوا ہے، جس کے بعد اب یہ گاڑی 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔کلٹس کا وی ایکس ایل ویرینٹ 2 لاکھ 30 ہزار روپے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اس کی قیمت 22 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔1000 سی سی کلٹس اے جی ایس 2 لاکھ 40 ہزار روپے مہنگی ہوکر 24 لاکھ 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوزوکی بولان کارگو ایک لاکھ 5 ہزار روپے مہنگی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 11 لاکھ 78 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…