جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

گندھارا اِسوزو کا ’فورچونر ‘کی ٹکر کی گاڑی لانے کااعلان

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گندھارا اِسوزو ملک میں اپنی ایک اسپورٹ یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی)ایم یو ایکس متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے جو کمپنی کے مطابق ٹویوٹا فورچونر کا مقابلہ کرے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والی گاڑی ایم یو ایکس، ٹویوٹا فورچونر کی ٹکر کی ہی ایس یو وی ہوگی تاہم کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی لانچنگ کے حوالے سے ابھی کسی حتمی تاریخ کا

اعلان نہیں کیا گیا۔گندھارا اِسوزو کی ڈی میکس پک اپ نے سا 20-2019 کے دوران ٹویوٹا ہائی لکس کا قدرے مقابلہ کرتے ہوئے اس کے مارکیٹ شیئر میں سے 15 فیصد اپنے نام کرلیا تھا۔دوسری جانب اکستان کے رکشہ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سازگار بی اے آئی سی (بائیک)ڈی 20 کے ساتھ کار مارکیٹ میں قدم رکھنے والی ہے، جس میں ہیچ بیک اور سیڈان ورژن شامل ہیں۔ کمپنی کا کراس اوور ایکس 25 اور آف روڈر ایس یو وی بی جے 40 پلس بھی لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔بی اے آئی سی گروپ چین کاتیسرا بڑا آٹو موٹو گروپ ہے، دنیا کا ایسا ملک جہاں سب سے زیادہ سالانہ 2 کروڑ 60 لاکھ گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں، بی اے آئی سی ہر سال 35 لاکھ گاڑیاں فروخت کرتی ہے۔سازگار کو تین پہیوں گالی گاڑیاں (رکشہ)جاپان سمیت 20 ممالک کو برآمد کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سازگار کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے اسمبلی لائن مکمل ہوچکی ہے اور جلد ہی آزمائشی بنیادوں پر گاڑیوں کی تیاری شروع ہوجائے گی جبکہ کمپنی اپنی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت آئندہ 3 ماہ میں شروع کردے گی۔کمپنی بی اے آئی سی کے ساتھ اشتراک کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے، جو چین میں الیکٹرک کار مارکیٹ میں بھی موجود ہے۔ سازگار مستقبل قریب میں الیکٹرک کار متعارف کرانے پر بھی غور کررہی ہے۔بی اے آئی سی (بائیک)نے ایم بی ٹیک کے نام سے جانی جانیوالی مرسڈیز کے ساتھ مشترکہ تحقیقی معاہدہ کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی ٹیکنالوجی کنسلٹینسی بائیک کی گاڑیوں میں بھی نظر آتی ہے البتہ سازگار پاکستان میں مرسڈیز کی اسمبلنگ نہیں کرسکتی کیونکہ بائیک نے صرف چین کیلئے مرسڈیز سے معاہدہ کیا ہے۔سازگار کمپنی کار سازی کے کاروبار میں ہیچ بیک، سیڈان، کروس اوور اور ایس یو وی کے ذریعے پوری مارکیٹ کو کور کرنا چاہتی ہے، جن کی قیمتیں 20 لاکھ روپے سے 60 لاکھ روپے کےدرمیان ہوں گی۔کمپنی پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ گرین فیلڈ اسٹیٹس کے تحت کرے گی، جو اسے حکومت پاکستان کے آٹو ڈیویلپمنٹ پالیسی21-2016 کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔سازگار،بائیک کے علاوہ تقریباً ایک درجن کمپنیاں گریڈ فیلڈ اسٹیٹس حاصل کرچکی ہیں جن میں یونائیٹڈ موٹرز، کیا، ریگل موٹرز، چنگان، ایم جی موٹرز، پروٹون، واکس ویگن اور ہنڈائی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…