لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 450 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 800 روپے
فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے فی تولہ اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں کمی واقعہ ہونے پر چاندی کی قیمت 1228 روپے فی تولہ کی سطح پر فروخت ہوتی رہی۔