جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست ریکوری

datetime 22  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی

قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.25روپے سے گھٹ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.45روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے گھٹ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید194.75روپے سے گھٹ کر194روپے اور قیمت فروخت196.75روپے سے گھٹ کر196روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر214روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالر کی کمی ہوئی تاہم مقامی کرنسی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ورز عالمی مارکیٹ میںفی اونس قیمت25ڈالر کی کمی سے1907ڈالرکی سطح پر آگئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے 1لاکھ14ہزار700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت98ہزار337روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1250روپے ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…