جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اوریکل کے کلاؤڈ ای آر پی کے کاروباری و دیگر صارفین میں اضافہ، پہلی سہ ماہی رپورٹ

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)اوریکل نے مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اوریکل سی ای او سافرا کیٹس نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، مستحکم فی حصص آمدن کی شرح سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم ایسے ہی نتائج کی آئندہ بھی توقعات رکھتے ہیں۔اوریکل فیوژن کلاؤڈ ای آر پی اور اوریکل نیٹ سوئیٹ کلاؤڈ ای آر پی کے کاروباری

و دیگر صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔اوریکل سی ای او مارک ہڈ نے کہا کہ کلاؤڈ پر استعمال کی جانے والی ای آر پی ایپلی کیشنز میں زیادہ تر اوریکل فیوژن یا اوریکل نیٹ سوئیٹ سسٹمز شامل ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوا کیونکہ کاروباری اور دیگر صارفین نے اوریکل فیوژن ای آر پی کی خریداری کا تسلسل برقرار رکھا اور انہوں نے ایس اے پی کے علاوہ ورک ڈے ای آر پی سسٹمز کو ان سے تبدیل کیا۔ اوریکل فیوژن ای آر پی کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 5,500 ہوگئی ہے جبکہ نیٹ سوئیٹ ای آر پی صارفین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تمام مارکیٹ ماہرین نے اس بات کا اقرار کرلیا ہے کہ کلاؤڈ ای آر پی میں اوریکل مارکیٹ لیڈر ہے۔اوریکل کی مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے اعلان کے مطابق مجموعی آمدنی 9.2 ارب ڈالر رہی۔ ٹوٹل کلاؤڈ سروسز اور لائسنس سپورٹ اور کلاؤڈ لائسنس ، آن پریمس لائسنس ریونیو 7.5 ارب رہا جو دو فیصد اضافہ ہے۔ آمدنی(جی اے اے پی) فی شیئر میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور (نان جی اے اے پی) ای پی ایس میں 18 فیصد اضافہ ہوا ۔اوریکل کے سی ٹی او لیری ایلسن نے کہا کہ اوریکل آٹونومس ڈیٹا بیس بھی اب دستیاب ہے جو دوسری جنریشن کے لیے ہے اور یہ مکمل محفوظ ترین ہے۔ اسی طرح اس کی دیگر خصوصیات اس کی برق رفتاری، استعمال میں آسانی ، زیادہ قابل بھروسہ اور زیادہ باکفایت ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈیٹا کی چوری سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…