پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

خام تیل کی قیمتیں مسلسل گرواٹ کا شکار ، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

datetime 8  جون‬‮  2017 |

کراچی (آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 5 فیصد تک گھٹ جانے سے پاکستان میں پیٹرول دو روپے فی لیٹر سستا ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اس عید پر حکومت عوام کو سستے پیٹرول کی صورت میں عیدی دے سکتی ہے ، کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں ، اگر خام تیل کی قیمتیں موجودہ ریٹ پرہی برقرار رہتی ہیں تو حکومت پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا کرسکتی ہے۔

یکم جون سے لیکر اب تک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 5 فیصد تک کم ہو چکی ہیں ، برطانوی خام تیل 51 ڈالر 70 سینٹس سے کم ہوکر 48 ڈالر ، امریکی خام تیل 49 ڈالر 40 سینٹس سے کم ہو کر 46 ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل تقریبا 50 ڈالر سے کم ہو کر 46 ڈالر 20 سیٹس فی بیرل کا ہوچکا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مستقل میں خام تیل کی قیمتیں مزید بھی کم ہونے کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…