لاہور(نیوز ڈیسک) ایران میں پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات، گوشت، ڈیری اور لائیوسٹاک مصنوعات کی بھاری طلب ہے لہذا ان شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی تاجروں کو ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ بات لاہور چیمبر سینئر نائب صدر اور 26رکنی تجارتی وفد کے سربراہ الماس حیدر نے چھ روزہ کامیاب تجارتی دورے سے واپسی پر کہی۔ وفد نے تہران، شیرا ز اور مشہد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، انڈسٹریل زونز اور تجارتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر کا دورہ اور ایرانی تاجروں سے بی ٹو بی میٹنگز کیں۔ الماس حیدر نے کہا کہ ایران میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بھاری طلب ہے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کے ایک وفد کو ایران کا دورہ کرنا اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارتی مواقعوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ اسی طرح ایران میں پاکستانی گوشت کی بھی بھاری طلب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل چاہتا ہے جبکہ ایرانی پاور کمپنیاں پاکستان کو پانچ ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی ، زمینی اور سمندری روابط مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جس سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ہوگا۔ انہوں نے ایران تاجروں اور سرکاری حکام کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کے انجینئرنگ اور میڈیکل کے شعبوں میں ایران طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں سو طلباء کے لیے شکالرشپ کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو بینکنگ چینلز قائم کرنے اور سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ الماس حیدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں اور پاک ایران بارڈرز پر انڈسٹریل سٹی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو سنگل کنٹری نمائشوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو ایران کے زراعت، سیاحت اور میٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مارکیٹ ریسرچ پر خاص توجہ دیں جس سے انہیں ایک دوسرے کی ضروریات سے آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران درآمدات اور برآمدات کے لیے ایک دوسرے کوفوقیت دیں۔ انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ، انرجی پراجیکٹس، پیپر اینڈ بورڈ، سیمنٹ، کیمیکلز، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن، پاکستان میں سڑکوں کی تعمیر، ہینڈی کرافٹ، کارپٹ اور فینسی فرنیچر کے شعبوں میں بھی مشترکہ منصوبہ سازی کی وسیع گنجائش ہے جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایران پر تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کن مصنوعات کی ایران میں بھاری طلب ہے؟
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایرانی وزیرخارجہ کوگالی دینامیجر گورو آریا کومہنگاپڑ گیا
-
مار دو، انہیں مار دو، خفیہ کمانڈ سینٹر سے ائیر چیف نے خود تاریخی جوابی ...
-
وفاقی کابینہ میں رد و بدل ‘ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
-
برطانیہ میں امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیاں، شہریت کے لیے بڑی شرط عائد کر دی
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچزکے با رے بڑا اعلان
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا ...
-
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے بھائی چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی ...
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی ...
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
کیا پاکستان نے واقعی رافیل طیارے گرائے، صحافی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل سے ...
-
ایک ہی گھر سے ماں باپ اور 2 بچوں کی3 دن پرانی لاشیں برآمد
-
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایرانی وزیرخارجہ کوگالی دینامیجر گورو آریا کومہنگاپڑ گیا
-
مار دو، انہیں مار دو، خفیہ کمانڈ سینٹر سے ائیر چیف نے خود تاریخی جوابی فضائی کارروائی کی ہدایات دیں
-
وفاقی کابینہ میں رد و بدل ‘ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
-
برطانیہ میں امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیاں، شہریت کے لیے بڑی شرط عائد کر دی
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچزکے با رے بڑا اعلان
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ کیوں روکا گیا تھا؟ ایلیسا ہیل...
-
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے بھائی چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ ز...
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈ...
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
کیا پاکستان نے واقعی رافیل طیارے گرائے، صحافی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل سے سوال کیا تو کیا جواب...
-
ایک ہی گھر سے ماں باپ اور 2 بچوں کی3 دن پرانی لاشیں برآمد
-
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
-
چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئے
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا