کراچی(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی نے وزارت خزانہ کوتشویش میں مبتلا کردیاہے،پالیسی سازوں او ر متعلقہ وزارتوں نے برآمدات میں کمی کے عوامل کاپتہ لگاکر اسکے فوری سدباب کیلئے برآمدکنندگان سے مشاورت کافیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے جمعے کوکونسل آف ٹیکسٹائلزایسوسی ایشنزکے چیئرمین زبیرموتی والاکی قیادت میں17رکنی وفدسے ملاقات میں بتایاکہ برآمدات میں کمی کارحجان تشویشناک ہے اوروفاقی حکومت برآمدات میں کمی کے عوامل سے آگاہ ہونے کے بعدان کا سدباب کرنے کے تیارہے،وزیرخزانہ نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں ایف بی آرسمیت تمام متعلقہ اداروںکوبھی طلب کیا جائیگا۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت کسی بھی قسم کے خام مال پرکوئی نیاٹیکس عائدنہیں کرے گی بلکہ حال ہی میں صرف درآمدہ اشیائے تعیش پر40 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں،وزیرخزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 180 ارب روپے کے سیلزٹیکس ریفنڈکے علاوہ ڈی ایل ٹی ایل کے کلیمزبھی زیرالتوا ہیں تاہم حکومت انھیں ادا کرے گی۔دوران ملاقات کونسل آف ٹیکسٹائلزایسوسی ایشنز کے چیئرمین زبیرموتی والا نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں ہونے والی کمی درحقیقت زائد پیداواری لاگت کی وجہ سے ہورہی ہے کیونکہ پاکستان میں پیداواری لاگت حریف ملک بھارت کی نسبت11 فیصد اوربنگلہ دیش کی نسبت14 فیصدمہنگی ہے اورعالمی کساد بازاری کے ماحول میں غیرملکی خریدارپاکستانی مصنوعات11 تا 14 فیصدزائد قیمتوں پر خریداری کیلئے تیار نہیں ہے اوروہ بھارت اور بنگلہ دیشی مصنوعات کوترجیح دے رہاہے، انھوں نے بتایا کہ بھارت کی برآمدی صنعتیں ان گنت حکومتی مراعات وترغیبات سے استفادہ کررہی ہیں،بھارتی حکومت نے عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدکنندگان کونکال باہر کرنے کیلیے اپنی صنعتوں کووسیع ترغیبات فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے جن کاحکومت پاکستان کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس پر جی آئی ڈی سی ختم اور پاوراینڈ گیس ٹیرف کو حریف ملکوں بھارت اور بنگلہ دیش میں رائج ٹیرف کے مساوی لائے اور پیداواری لاگت کو بھی حریف ممالک کے مساوی کیا جائے، سیلزٹیکس ودیگر ریفنڈزکی ادائیگیوں کا تیز رفتار میکانزم متعارف کرانے کے علاوہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بقا کیلئے تیزرفتار اقدامات بروئے کار لائے تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان عالمی مارکیٹوں میں اپنے حریفوں کے ساتھ مسابقت کے قابل ہوسکیں۔اجلاس میں ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں محمد جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، رفیق گوڈیل، ثاقب بلوانی ودیگر بھی موجود تھے
4 ماہ میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی، وزارت خزانہ کوتشویش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































