بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیڈریشن نے ایکسپورٹ گرنے کی وجہ توانائی بحران کو قرار دیدیا

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ جولائی میں17فیصد ایکسپورٹ میں کمی کی بجلی، گیس اور پانی کی قلت سمیت کئی وجوہ ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹریل سیکٹر کی پیداوار میں کمی آئی جبکہ ایکسپورٹرز کے ایف بی آر اور ایس بی پی کے پاس پھنسے ہوئے ریفنڈز جن کی وجہ سے ایکسپورٹرز مالی مسائل کا شکار ہیں بھی ملکی ایکسپورٹ میں کمی کا بڑا سبب ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے پنجاب میں کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور کچھ بند ہونے کے قر یب ہیں جبکہ کراچی میں صنعتوں کو اپنا ہی پانی مہنگے داموںخریدنا پڑ رہا ہے اور وہ ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں۔ میاں ادریس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایکسپورٹرز ریفنڈ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالی کمی کو پورا کرنے کے لیے بینکوں سے قرضہ لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔میاں ادریس نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹواور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں لیکن پانی، بجلی اور گیس کے مسائل ٹی ڈی اے پی کے کنٹرول سے باہر ہیں لیکن ایکسپورٹرزکے ورکنگ کیپٹل میں کمی کا حل حکومت کے پاس ہے، حکومت ریفنڈز کا اجرا کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈز کی مد میں 2 سال میں ایکسپورٹرز کے 200 ارب روپے حکومت کے پاس جمع ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹر کا ورکنگ کپٹیل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ میاں ادریس نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی نے مذکورہ بالا مسائل اور ان کے حل کے لے تجاویز پر سرکاری افسران اور وزرا سے مختلف اجلاس میں کئی بار بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے وعدے کے مطابق ایکسپورٹرز کو ریفنڈز کا اجرا فوری کیا جائے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…