کوہاٹ(نیوز ڈیسک)کوہاٹ ڈویژن میں پیٹرول پمپ مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیٹرول کی پرائس چیکنگ کے دوران جرمانے عائد کرنے اور گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال کردی۔پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ علی اصغر نے عوامی شکایات پر مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مار کر زیادہ قیمت وصول کرنے والے چھ پمپس منیجرز کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ متعدد پمپس پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ آج کوہاٹ ڈویڑن میں تمام پیٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی فدا کا کہنا ہے کہ پمپس اس وقت تک نہیں کھولیں گے جب تک گرفتار افراد کو رہا نہیں کیا جاتا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں