کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ خوراک کی عدم توجہ کے باعث سندھ کا کاشت کار 1300 روپے سرکاری نرخ کے بجائے 1050 روپے فی من پر گندم ٹریڈرز کو بیچنے پر مجبور ہے۔سندھ ا?بادگار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں گندم کی فصل تیار ہے لیکن محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے باردانے کی تقسیم کے حوالے سے ناقص کاکردگی کے باعث کاشت کار مجبوراً مڈل مین کو سرکاری نرخ سے کم ریٹ پر گندم بیچ رہا ہے۔محمود نواز شاہ کا کہنا تھا کہ کاشت کار کو استحصال سے بچانے کے لیے صوبائی حکومت گندم کی خریداری کے ہدف کو 9 لاکھ ٹن سے بڑھادے اور باردانے کی تقسیم منصفانہ اور شفاف انداز سے کی جائے۔