اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے توسیع فنڈ کے قرض کی مد میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردی ہے۔ یہ موجودہ قرض کی چھٹی قسط ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف نے 31 مارچ کو پاکستان کے نیویارک اکاونٹ میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر منتقل کردیئے ہیں۔ موجودہ توسیع فنڈنگ پروگرام کی چھٹی قسط ہے۔ اب تک اس پروگرام میں آئی ایم ایف پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرچکا ہے۔ جمعے کو آئی ایم ایف بورڈ نے جمعے کو پاکستان کے لئے قرض کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔پاکستان کو قرض کی ہر قسط سے قبل معیشت اور اصلاحات کے بارے میں معلومات آئی ایم ایف جائزہ مشن کو دینا ہوتی ہے۔ جو کہ جائزے کے بعد نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔