پیر‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹیل مختلف اقسام کی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے کو شا ں

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ مختلف النوع اقسام کی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے تیزی سے پیش رفت کررہی ہے۔پاکستان اسٹیل کے اہم ترین کارخانے ”کولڈ رولنگ مل“ میں مختلف سائز کی ”فارمڈ سیکشن مصنوعات“ کی پیداوار بھی شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے اِس اہم ترین کارخانے سے فارمڈ سیکشن مصنوعات کی پیداوار کا20 سال بعد آغاز کیا گیا۔یاد رہے کہ 20 سال قبل بھی لاہور اور اسلام آباد موٹرویز پروجیکٹ کی تعمیر میں پاکستان اسٹیل کی فورمڈ سیکشن مصنوعات کا استعمال کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کیا تھا۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے تیارکردہ فارمڈ سیکشن مصنوعات کی آٹو موبائل،ٹرالرز، ٹریکٹر ز اور ٹرک سازی کے عمل میں انتہائی مفید اور معاشی اعتبار سے معاون ثابت ہوں گی۔ ادارے کی اِن مصنوعات کو موٹرویز کی تعمیرات، ریلویز، مینوفیکچرنگ کی صنعتوں خصوصاً صنعتوں کی چھت کے انفراسٹرکچر ، ایگری کلچر کی صنعت اور اسٹیل کی دیگر اشیاءبنانے اور تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ پاکستان اسٹیل کی یہ اہم مصنوعات تعمیراتی کاموں کی مضبوطی کے لحاظ سے نہ صرف اہمیت اور افادیت کی حامل ہیں بلکہ اس کے استعمال سے 6 سے30 فیصد فولاد کی بچت بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فارمڈ سیکشن مصنوعات معاشی نقطہءنظر سے بھی بہت فائدے مند ہیں اور آٹو موبائل کی صنعتوں میں گاڑیوں کے استعمال میں توانائی(Fuel ) کی بچت بھی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی ادارے کے مالی استحکام کے لئے اس کے اہم کارخانوں کو فعال بناکر مختلف اقسام کی اسٹیل مصنوعات کی پیداوار کے حصول کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ اِن کاوشوں میں پاکستان اسٹیل کے باصلاحیت انجینئرز اور تجربہ کار ہنر مند موجودہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل کے شانہ بشانہ مصروفِ عمل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں سے گذشتہ کئی برسوں سے عدم توجہی برتی جارہی تھی لیکن موجودہ انتظامیہ نے کئی برسوں سے بند کارخانوں کی بحالی کے کام اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر اپنی شاندار پیشہ وارانہ کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انتظامیہ پاکستان اسٹیل کو توقع ہے کہ اِن کاوشوں سے یہ قومی صنعتی ادارہ جلد دوبارہ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔



کالم



ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج


ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…