ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان چینی قیادت میں بننے والے ایشیائی ترقیاتی بنک کا بانی رکن بننے کی بجائے ریاست ہائے متحدہ کے ساتھ اتحاد کو ترجیح دے گا ۔ جاپان نے اپنے اتحادیوں کو بھی کہا ہے کہ وہ چین کی سربراہی میں تشکیل کردہ بنک کا حصہ بننے سے باز رہے ۔ جاپان کی مقامی جریدے میں شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شانزواکی کا کہنا ہے جاپان اپنی سٹرٹیجک امور کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گا۔ واضح رہے کہ چین کی سربراہی میں بننے والے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ برطانیہ ، فرانس اور آسٹریلیا اتحاد کرنے کے خواہاں ہیں ۔