بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

درآمد شدہ ایل این جی کی قیمت میں اصافے کا امکان

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) درآمد شدہ ایل این جی کی قیمت میں اصافے کا امکان ہے۔ ایل این جی کی درآمد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے سوئی نادرن گیس کمپنی کے اعلیٰ افسران نے یہ منصوبہ بندی کی ہے جس سے ری گیسائیفائیڈ ایل این جی کی قیمت میں مزید 2.5 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔ اس سے شعبہ سی این جی‘ شعبہ توانائی‘ اور کھاد سازی کے شعبے کیلئے ایل این جی مہنگی ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن صارفین سے اپنے اثاثوں کی حالیہ قدر کے مطابق منافع وصول کرنا چاہتی ہے۔ مثال کے طور پر کمپنی کافی عرصے سے 17 فیصد کی شرح سے پہلے ہی منافع وصول کر رہی ہے اور اب اس نے موجودہ سطح سے اپنے اثاثوں کی قدر کا دوبارہ تعین کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس پر وہ 17 فیصد کی شرح سے آمدنی وصول کرے گی۔ معاملہ یہی ختم نہیں ہو جاتا کیونکہ گیس کمپنی کے اعلیٰ افسران نے ان اثاثوں کی نئی قدر مقرر کرنے کے لئے ذہن بنا لیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی اوسط قیمت 380 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہے اور اس مذکورہ قیمت کا 10 فیصد یو ایف جی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…