کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے جدید ترین چار جی ایوو وائرلیس براڈ بینڈ سروس کی توسیع ملتان تک کردی ہے۔اس تیز رفتار وائرلیس سروس کے آغاز سے ملتان کے رہائشیوں کو پی ٹی سی ایل کی پاکستان کی تیز ترین وائرلیس براڈ بینڈ سروس سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ پی ٹی سی ایل نے گزشتہ سال اگست میں جدید ترین چار جی ایوو متعارف کراکے م±لک میں ٹیکنالوجی کی جدّت کے ایک نئے دَور کا آغاز کیا، جو م±لک میں لاکھوں صارفین کے لیے کامیاب ایوو مصنوعات میں ایک اور اضافہ ہے۔افتتاحی تقریب میں بزنس کمیونٹی، حکومتی اہلکار، ذرائع ابلاغ کی شخصیات کے ساتھ آئی ٹی اورتعلیمی شعبوں سے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ چارجی ایوو کی اس افتتاحی تقریب میں ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، میاں اقبال حسین مہمانِ خصوصی تھے، جب کہ ZTE کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ، سو کمنگ بھی اس موقع پر موجود تھے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر عدنان شاہد نے کہاکہ عوام کو تیز رفتار براڈ بینڈ تک رسائی فراہم کر کے م±لک کے سماجی و معاشی منظر میں تبدیلی لا ئی جارہی ہے۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ،ٹیکنیکل سینٹرل، محمد جاوید اسلم نے کہاکہ پی ٹی سی ایل ملک میں جدت طراز ٹیکنالوجیز اور خدمات متعارف کرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور ہماری چارجی ایوو خدمات جس کی پشت پر ایک انتہائی جدید ترین اور قابلِ اعتماد وائر لیس نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر موجود ہے۔پی ٹی سی ایل کے ریجنل جنرل منیجر ملتان، مبشّر نصیر نے کہاکہ تیز رفتار کنکٹیویٹی علاقے میں ترقی و نشو و نما کی نئی راہیں کھولے گی۔