پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اپریل کے آخر تک 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی، عابد شیر علی

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اپر یل کے آخر تک1500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی۔دیامیر بھاشا ڈیم پر 80 فیصد زمینی کام مکمل ہو چکا ہے، ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کسی صورت برداشت نہیں جائیگی، تحریک انصاف کے ملک دشمن اقدامات کے باوجود ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے، عمر ان خان کو ان کی زبان میں جواب دیا تو انہیں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اتوار کو اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک 1500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ سے 425 میگاواٹ پیداوار آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی جبکہ نیلم جہلم سمیت کوئلے سے چلنے والے دیگر منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دیامیر بھاشا ڈیم پر 80 فیصد زمینی کام مکمل ہو چکا ہے، اس کے علاوہ ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، پچھلے حکمران توانائی بحران کے حل کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف رہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہنگامی بنیادوں توانائی بحران کے خاتمے کیلیے اقدامات اٹھائے لیکن عمران خان نے معیشت کے چلتے ہوئے پہیے کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک دشمنی کا مظاہر ہ کیا ہے اور ان کے دھرنوں کی وجہ سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری رکی اور انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی خراب کرنے کی بھی کوشش کی ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…