سنگا پور (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں ربر پیدا کرنے والے اداروں نے مناسب قیمت کے انتظار کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا میں ربر پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ادارے بہتر قیمت کے حصول کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔ ربر تیار کنندگان 1.46 ڈالر فی کلو گرام کی قیمت چاہتے ہیں تاہم ٹائر مارکیٹ سے متعلق ادارے سستے ربر کے حصول کےلئے سرکردہ ہیں۔ گزشتہ سال ربر پیداکرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو 1.50 ڈالر فی کلوگرام کی قیمت پر مجبور کیا گیا تھا تاہم اس مرتبہ تیار کنندگان بہتر قیمت کی توقع لگائے بیٹھے ہیں۔ گزشتہ ہفتے انڈونیشئن گریڈ ربر کے مستقبل کے سودے 1.45 ڈالر میں طے پائے گئے تھے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق اس وقت ربر کی مارکیٹ تیار کنند گان کےلئے مناسب نہیں ہے۔