نئی گھی قیمتیں صوبے میں ہر صورت نافذکی جائیں، شہباز شریف

16  مارچ‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلیے کمربستہ ہو جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویجیٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے تاکہ اس ضمن میں فراہم کیے جانے والے ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔وہ ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلیے متعلقہ ادارے دن رات محنت کریں اور مفاد عامہ کیلیے کیے گئے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔ تاہم اس ضمن میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے شبانہ روز محنت کرکے قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر متعلقہ صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری سمیت سیاسی و انتظامی ٹیم کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے قیمتوں میں کمی پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا محمد شفیق، بلال یاسین، فرخ جاوید، ندیم کامران، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ سیکریٹریز شامل ہوں گے۔ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…