منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ڈی ایم میں دڑاڑ پڑ چکی ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداروں اور فوج سے کہوں گا کہ انتخابات ایک ہی دن کرانے کے لئے سب کو بٹھائیں ، آپ چلمن کے پیچھے رہیں سامنے نہ آئیں ،آپ کی بات پیچھے رہ کر بھی سنی جاتی ہے ،جو راولپنڈی سے اطلاعات سن رہا ہوں ہو سکتا ہے

کچھ دن آگے کر کے پیچھے کر کے سارے ملک میں انتخابات کا اعلان ہو جائے ،شہباز شریف کے پاس عقل کا ہونا ضروری ہے کہ وہ قومی اسمبلی تحلیل کر دے ،جو عمران خان کو گرفتار اور نا اہل کرے گا وہ عمران خان کی اور تحریک انصاف کی خدمت کرے گا،اب بھی وقت ہے ایم کیو ایم والے استعفے دے دیں،پیپلزپارٹی کسی صورت ان سے وفا نہیں نبھائے گئے دغابازی کرے گی۔ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف جو اب اس دنیا میں نہیں رہے انہوں نے بھی ملک میں میڈیا چینلز کو اجازت دی ، پہلی دفعہ ہوا کہ ان چینلز کو بھی اجازت دی گئی جنہیں یجنسیوں نے کلیئر نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تباہی اوربربادی کے حالات ہیں،آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو کی میٹنگ کی بات نہیں کر رہا پہلی میٹنگ میں بھی سات آٹھ دن لگنے ہیں، پی ڈی ایم پھوٹ کاشکار ہے ان میں دڑاڑ پڑ چکی ہے ،(ن) لیگ پہلے ہی تباہی کا شکار ہے اور اب انتخابات ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کے خلاف کیسز سے کچھ بھی نہیں ہوگا،جو عمران خان کو گرفتار یا نا اہل کرے گا وہ عمران خان کی اور تحریک انصاف کی خدمت کرے گا ، آپ کے پلے کچھ ہے ہی نہیں، آپ نے غریب کو مہنگائی دی ہے ،غریب کو زندہ درگور کر دیا ہے اور آپ کے لئے الیکشن میںجانے کے حالات نہیں ہے ،ملک کو اس عذاب میں نہ ڈالیں کہ لوگ باہر نکل آئیں

اور آپ سے انتقام لیں اور آپ بھاگ بھی نہ سکیں ، نواز شریف کو بلائیں انہیں مزید کتنا وقت چاہیے ، جو دس ماہ میں نواز شریف کو نہیں لا سکے وہ ملک کے مسائل کیا حل کریں گے، قوم دعا کرے خدا کی ذات ملک کو ان چوروں لٹیروںڈاکوئوں اور بد دیانتوں سے نجات دلائے اور سچی حکومت آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا سودا بک نہیں رہا بلکہ یہ خود بھی نہیں بک رہے ، شہباز شریف قطر گئے ہوئے ہیں

انہٗں کسی نے کوریج نہیں دی ، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بند کر دیا، ٹی وی چینلز پرعمران خان کو دکھانے پر پابندی عائد کر دی ، عمران خان کو نوٹسز آ گئے ، آپ کیا کر رہے ہیں اب سیاست بہت آگے جا چکی ہے ،جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنا سیاسی قبرستان آباد کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی انہیں مروایا ہے ،ڈان لیکس اسی کی تھی ،

پہلے بھی مریم نواز نے انہیں اس جگہ پہنچایا ، جنرل (ر)فیض چکوال میں ہے بہترین ہے ، فون پر بھی بھی دستیاب ہے آپ بات کر سکتے ہیں ۔جس کا مسئلہ ہے اس کا بھی نام لو ، رانا ثنا اللہ کہتا ہے کہ وہ ایک فوٹو جنرل باجوہ کی بھول گئی تھی ،میں نے نہیں کہتا اگر حالات خراب ہو جانے ہیں تو اتنے خراب ہو جانے ہیں ،نواز لیگ کا تختہ ہونے جارہا ہے، آصف زرداری اور بلو رانی پتے باز ہیں ،

انہوںنے کہہ دیا ہے کہ ہمارا تیر کا نشان ہے وہ تو انتخابات میں جا رہے ہیں،صرف دو پارٹیاں انکاری ہیں لیکن آئندہ دو روز میں اس کا بھی فیصلہ ہو جائے گا ،72گھٹوں میں فیصلہ کرنا ہے، راجہ سکندر سلطان کو کہو ں گاکہ 72گھنٹوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر بہادری نواز شریف سے ہی ادھار لینی ہے تو پھر کیا کہا جائے ،جتنا بہادر نواز شریف ہے

جو معافی مانگ کر سعودی عرب گیا ، میں نے خدا کے گواہ بنا کر کہتا ہوں کنگ عبد اللہ نے مشرف سے سفارش کی ۔انہوں نے کہا کہ میں اداروں سے توقع رکھتا ہوں یہ میرے ادارے ہیں میرے ساتھ جو کچھ ہوا میں اس کا واویلا نہیں کرتا، شور نہیں کیا حالانکہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے

لیکن کوئی بات نہیں، فوج سے کہوں گا اداروں سے کہوں گا کہ ان کو بٹھائیں سب کو بٹھائیں کہ ایک ہی الیکشن کرائیں ، ہم کچھ دن پیچھے ہونے کے لئے تیار ہیں انہیں کچھ دن آگے کریں ۔مولانا فضل الرحمان کو پہلے بھی کہا تھاکہ مفتی محمود کا بیٹا بنوجس نے بھٹو کو شکست دی ، آپ نے جمعیت علمائے اسلام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اپنا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے، آ پ گورنر خیبر پختوانخواہ کو آرٹیکل چھ کی

بھینٹ چڑھانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے امیدواروں کا اعلان اسی دن کریں گے جس دن الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گا ۔ راجہ سکندر سلطان سے کہتا ہوں جتنی جلد ممکن ہو الیکشن شیڈول کا اعلان کریں ۔ اداروں ،فوج سے کہوں گا سب کو بٹھائیں ، آپ پردے کے پیچھے چلمن کے پیچھے رہیں سامنے نہ آئیں ،آپ کی بات پیچھے رہ کر بھی سنی جاتی ہے ، کیونکہ یہ مر جاتے ہیں

جب آپ ان کو بات کہیں گے ،ان کی کیا حقیقت ہے ، یہ اچھا ہے نیب کے چیئرمین کو سارے اختیار دئیے ہیں سارے چور ایک ہی دن پکڑے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ رانا ثنااللہ نے اشفاق وڑائچ کوکہہ کر مجھ پر پرچے کروائے جیل محبوبہ ہے ہتھکڑی پہن کر پھر سسرال جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوجائے گا فیصلہ خود کریں گے لیکن ملک کی بہتری الیکشن میں ہے،

ستر پائلٹ نے استعفے دے دئیے افسوسناک بات ہے ملک کا بیڑا ہو رہا ہے،سٹاف لیول میٹنگ مکمل نہیں ہوئی ایگزیکٹو لیول کی میٹنگ کب ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ اب بھی وقت ہے ایم کیو ایم والے استعفے دے دیں،پیپلزپارٹی کسی صورت ان سے وفا نہیں نبھائے گئے دغابازی کرے گی، باپ بھی الگ ہوجائے،ان کا باپ بھی الگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک دو آدمیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ضروری ہیں اور الیکشن کے قریب ان کے ٹیسٹ کی درخواست دوں گا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…