اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مجھے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی امید پہلے تھی نہ اب ہے ۔ آئین پر عمل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ہونے چائییں لیکن خبر یہ ہے کہ الیکشن نہیں ہونا ۔ انکا کہنا تھا کہ خبر یہ ہے بھی ہے کہ جن ججوں نے الیکشن کا فیصلہ دیا ان کے لیے دعا کرنی چاہیے ۔ نجی ٹی وی پروگرامیں انکا کہنا الیکشن میں ہر قسم کی رکاوٹ آسکتی اور ہر نوعیت کی رکاوٹ آئیگی ۔ جب 9 کی بجائے سماعت کرنے 5 جج آئے ہمیں اسی دن سمجھ آگئی تھی ۔ دوسرے کو پتہ تھا کہ 3-2کا فیصلہ کا آئیگا ، وزیراعظم بھی اسمبلی توڑ کر الیکشن کی تاریخ دے کرراہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو اسکا فائدہ کوئی نہیں ۔ انکا مزید کہنا پاکستان کی اندرونی صورتحال مسئلہ نہیں ، اردگرد کچھ واقعات بھی بڑا مسئلہ ہے ۔