اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حارث رؤف اور راشد خان کی تباہ کن باؤلنگ، لاہور قلندرز کی شاندار فتح

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور قلندرز کی ہوم گراؤنڈ پرمسلسل تیسری فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو17 رنز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، سکندر رضا 34گیندوں پر71 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔ کوئٹہ سات وکٹوں کے نقصان پر131 رنز بنا سکی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے بیٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی عمدہ بولنگ پرفارمنس کے آگے بیبس نظر آئے اور وکٹیں خزاں رساں پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی خود پہلے بیٹنگ کرنے آئے لیکن یہ حربہ بھی کام نہ آیا اور صرف 16 رنز کے مہمان ٹھہرے۔ ایک موقع پر جب لاہور قلندرز کی ٹیم 50 رنز پر 7 وکٹوں سے محروم ہوگئی تو سکندر رضا کوئٹہ کے بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے 21 رنز بنانے والے راشد خان کے ہمراہ 69 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، راشد خان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیل اینڈرز کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ سکندر رضا نے 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 148 رنز تک پہنچایا۔ راشد خان کے 21، شاہین شاہ آفریدی کے 16 اور عبداللہ شفیق کے 15 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے دو، دو جبکہ عمید آصف، اوڈین اسمتھ اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں کوئٹہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے ول اسمیڈ 25 گیندوں پر 32 اور کپتان سرفراز احمد 28 گیندوں پر 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سرفراز ناٹ آؤٹ رہے تاہم ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔

لاہور کی جانب سے حارث رف نے3، راشد خان نے 2 اورڈیوڈ وایز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز 6 میں سے 5 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور اس کے پلے آف میں پہنچنے کی راہ ہموار ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے اور آخری نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…