اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی جانب سے کمرشل قرض ملنے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 55 کروڑ ڈالر اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق چوبیس فروری تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر نو ارب چھبیس کروڑ ڈالر تھے، چین کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔