اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارشات پر توانائی کی بچت کی قومی پالیسی کے تحت ملک میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے روایتی پنکھوں کی پیداوار پر یکم جولائی 2023ء سے پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باضابطہ ایس آر او جلد جاری کیا جائے گا۔ نیشنل انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ ملک میں صرف 80 واپس سے کم بجلی پر چلنے والے پنکھوں کی پیداوار کی اجازت دی جائے، اس کے لئے پی ایس کیو سی اے کو بھی پنکھوں کے قومی معیار میں ردوبدل کی ہدایت کر دی گئی ہے۔