اسلام آباد(این این آئی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔اپنی پریس کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے راولپنڈی میں گرفتاری دیں گے۔علامہ ناصر نے کہا کہ الیکشن میں تاخیری حربے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، ملک کو 70کی دہائی جیسے حالات کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے اور عوام کی خاطر گرفتاری دیں گے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی سب کے سامنے ہے، معیشت بدحال ہے۔