پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے ایو ان سے با ہر احتجا ج نہ کر نے کی حکو مت کو یقین دہا نی کرا دی

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ کسی صورت بھی پارلیمنٹ سے باہر جا کر اپنے مطالبات پر نظرثانی کے لئے آواز بلند نہیں کرے گی بلکہ پارلیمنٹ کی چار دیواری میں رہتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لئے پارلیمنٹ سے استعفے دیئے تاہم پیپلزپارٹی اس عمل کو غلط سجھتی ہے تاہم پیپلزپارٹی کو آئندہ بھی تحفظات ہوئے تو پارلیمنٹ سے باہر جا کر حکومت پر دباﺅ نہیں ڈالے گی ۔واضح رہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری موجودہ صورت حال کے تناظر میں خصوصی طور پر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آئندہ کے پالیسی اور لائحہ عمل کے پارٹی کی اعلی قیادت کو دبئی طلب کر رکھا ہے گزشتہ رات پیپلزپارٹی کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں ہو سکتا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے سوچ و بچار کرے۔

مزید پڑھئے: انڈیا دن میں بھی خواب دیکھنے لگا ایسی دھمکی کہ بس۔۔۔!!!

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی ایسی ہی ایک بیان کی نشاندہی کی تاہم پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ پارٹی پالیسی نہیں ویسے بھی ہم پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ایک دوسرے کے سخت حریف رہے ہیں اور ایک دوسرے کی حکومتیں بھی گرا چکے ہیں تاہم گزشتہ دھائی میں دونوں جماعتوں کے درمیان 14 مئی 2006 کو ایک چارٹر آف ڈیموکریسی طے پایا ۔ جو کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک جارحانہ بیان جس میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) دوبارہ 90 ءکی سیاست شروع کر رہی ہے جس کے نتائج حکمران جماعت کے لئے بھی مثبت نہیں ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…