اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس جواد ایس خواجہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ ان کی جگہ نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کل عہدے کا حلف لیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے 24 روز تک فرائض انجام دئیے وہ ملک کے 23ویں چیف جسٹس تھے ان کے بعد 10 ستمبر کو نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جو تقریباً 15ماہ تک چیف جسٹس رہیں گے۔ صدر مملکت نے 26اگست کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی تھی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے چیف جسٹس بننے پر جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن جائیں گے۔چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق فل کورٹ ریفرنس آج سپریم کورٹ میں ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے تمام 16ججز، ریٹائرڈ جسٹس صاحبان‘ اٹارنی جنرل، رجسٹرار سپریم کورٹ اور سنیئر وکلا شرکت کریں گے جب نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس جوادایس خواجہ نے ایک ہی دن میں بڑی تعداد میں فیصلے دیکرایک ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے منگل کے روز قومی زبان ا±ردوکے نفاذ، تلور پرندے کا غیرقانونی شکار، پولیس اصلاحات کیس سمیت 8 فیصلے جاری کئے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
چیف جسٹس جواد ایس خواجہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































