بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کا خاتمہ،وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اور پنجاب میں اہم پارٹی ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے متعلقہ اداروں کوپنجاب میں کرپشن کیخلاف کسی بھی کارروائی کی منظوری دینے سے قبل پنجاب اور وفاقی کابینہ میں شامل وزرا اور اہم پارٹی ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اس سلسلے میں ایف بی آر سمیت دیگر حلقوں کو تفصیلات جمع کرنے کاخصوصی ٹاسک دیدیاہے، وفاقی وزرا کے 2013 سے 2015تک کے جب کہ پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کے 2008 سے 2015کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، ان اثاثوں کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب اوروفاقی کابینہ میں شامل ارکان کو ”کلین چٹ“دی جائے گی، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اپنے قریبی رفقاسے مشاورت کے بعد کیا، اس دوران یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ کرپشن کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل پنجاب اور وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کے اثاثوں کاجائزہ لیاجائے گا،وزیراعظم کو ان ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی تجویزدی گئی ہے جنھوں نے کرپشن میں اپنے حصے کیلئے بیوروکریسی کوکرپشن کی طرف مائل کیا،یہ تمام فیصلے میں ن لیگ میں اندرون خانہ پارٹی ارکان کے ایک دوسرے پر لگائے جانیوالے الزامات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم کے سامنے نہ صرف اپنی کابینہ کے ارکان بلکہ بیورو کریسی کابھی دفاع کیاہے اور مﺅقف اختیارکیاہے کہ پنجاب میں سیکرٹری اورکمشنرسطح پرکرپشن کاخاتمہ کیا جاچکا ہے۔ مشاورت کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، ملک بھر میں کرپشن کے خلاف بلاامتیازکارروائی ہورہی ہے، کرپشن کے خلاف جاری آپریشن کیخلاف کسی کوانگلی اٹھانے کاوقع نہیں دیاجاناچاہیے،واضح رہے کہ سندھ میں کرپشن کے خلاف نیب اورایف آئی اے کی کارروائیوں پر ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کااظہارکیاہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری چندروز قبل وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرچکے ہیں لہٰذا (ن) لیگ نے کرپشن کیخلاف جاری آپریشن کی شفافیت کوبرقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں کسی بھی کارروائی سے قبل وفاقی اورپنجاب کابینہ میں شامل ارکان اوراہم پارٹی عہدیداروںکے اثاثوں اورپنجاب میں کرپشن کی تفصیلات جمع کرنے کافیصلہ کیاہے۔#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…