بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

قوم 1965 کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کررہی ہے

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قوم نے یوم دفاع پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کا اس عزم کی تجدید کے ساتھ آغاز کیا کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔6 ستمبر کی صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔1965ئ کی جنگ کے شہدائ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پوری قوم صبح 9 بجکر 29 منٹ سے 9 بجکر 30 منٹ تک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ملک بھر میں سائرن بجائے گئے، جس پر تمام ٹرینیں اور سڑکوں پر ٹریفک رک گیا، اس کے بعد 9:30 سے 9:32 تک تمام ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر قومی ترانہ نشر کیا گیا۔وزیر اعظم نوازشریف نے لاہور میں بیدیاں کے قریب میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت پر حاضری دی۔نواز شریف نے میجر عزیز بھٹی شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔یوم دفاع کی صبح اسلام آباد میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار اور لاہور قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منقعد ہوئی۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بھی یوم دفاع کے موقع پر پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے پریڈ میں حصہ لیا، جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور خالد پرویز تھے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی یوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منانے کا اہتمام کیا گیا۔اس حوالے سے شہر بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی کی مختلف یونٹس کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے، جن میں عسکری ہتھیار،آلات اوردیگر سامان حرب نمائش کے لیے رکھا گیا، نمائش میں دشمن سے قبضے میں لی گئی اشیائ بھی رکھی گئیں۔مرکزی تقریب راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کواٹرز میں منعقد کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے جی ایچ کیو اور سی ایم ایچ ہسپتال کے اطراف سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔تقریب میں ا?رمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ دوسرے سروسز چیف، سینئر سرکاری عہدے دار اور معززین شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…