نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ورکنگ باو¿نڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی اشتعال انگیزی ختم کرائے۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری اور ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے لیکن اگست میں سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا، اگست کے مہینے میں 20 کے قریب عام شہری شہید، تقریباً 100 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ خاص طور پر ان کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے جن میں عام پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے امن کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ برائے پاکستان و بھارت کو بھی تحقیقات کرنی چاہئیں
ورکنگ باو¿نڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیا جائے، ملیحہ لودھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































