اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے ملاقات کی جس میں انہیں دورہ برطانیہ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہیں دورہ برطانیہ میں ہونے والی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جب کہ ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی جانب سے ملزم محسن علی سے ملاقات کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں کراچی آپریشن اور ایم کیو ایم کے استعفوں اور مذاکرات سے انکار کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے برطانیہ کے دورے میں اپنے ہم منصب، وزیرخارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کی جس میں برطانوی حکومت کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے بارے میں آگاہ کیا جس پر برطانوی حکومت نے اس معاملے پر بھارت سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات، دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































