آسلام آباد(آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج (پیر کو ) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کل (منگل کو) کمانڈ نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کرینگے ۔