اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت نےجنگ مسلط کی تو ہم بھی بھرپور جواب دینے کے لئے تیارہیں۔سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے قلیل یا طویل مدت جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے 1965 میں بھارتی عزائم خاک میں ملا دئیے تھے اور اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت کی قیادت پر جنگی جنون سوار رہا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اگر ملکی بقاءکا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر اشتعال انگیزی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کو طویل یا مختصر جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان بھی بھرپور جواب دینے کےلئے تیارہے، خواجہ آصف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































