منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت کی طرف سے سیلزٹیکس میں اضافے کے خلاف آئل ٹینکرز نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کر دی جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پراحتجاجی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر سے بینکوں سے لین دین نہیں ہوگا اور 9 ستمبر کو پورے پاکستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ا?ل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن رہنما اکرم درانی نے کہا کہ سیلزٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 6فیصد کر دیا گیا۔ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی بدولت ٹینکرز مالکان پہلے ہی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اضافی ٹیکس کا نفاذ کر کے حکومت دو وقت کی روٹی بھی تنگ کر رہی ہے۔ ٹیکس کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ یف بی آر کی طرف سے سال2009سے ٹرن اوورپر8 فیصدشرح ٹیکس کیخلاف آج یکم ستمبر سے فریٹ فارورڈرز اورایئرکارگوایجنٹس کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کے باعث پاکستان سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی یومیہ40 ملین ڈالر کی برآمدات خطرے میں پڑگئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فریٹ فارورڈرز اور ایئرکارگوایجنٹس نے اپنے تمام کسٹمرز کو خطوط جاری کیے ہیں کہ وہ یکم ستمبر سے نہ ڈلیوری آرڈرز کا اجرا کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کے کارگویا شپنگ، ایئربل، بل آف لیڈنگ کا اجرا کریں گے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر اوردیگر نے کہا کہ ہم ایف بی ار کی جانب سے آج یکم ستمبر کو بینکوں سے لین دین کے ذریعے ودہولڈنگ ٹیکس کو دوبارہ 0.06کرنے کے اعلان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ تاجر برادری وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے محبت کرتی ہے مگر بیورو کریسی اس رشتے کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔احتجاجی پروگرام کے تحت کل بدھ کو پورے پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔4 ستمبر کوبینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا جبکہ 9ستمبر کوملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ اگراس کے باوجود بھی حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 7 اکتوبر کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کریں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…