نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ، صدر اوباما کی مشیر سوزن رائس نے اتوار کو پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنگجوؤ ں کو ہمسایہ ممالک پر حملے کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔اخبار کے مطابق،پاکستانی قیادت سے مذاکرات میں حقانی نیٹ ورک کا معاملہ نمایاں موضوع رہا، جس کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے پیچھے اسی نیٹ ورک کا ہاتھ ہے۔نیویارک ٹائمز کا ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہنا تھا کہ رائس نے پاکستانی قیادت پر واضح کیا ہمسایہ ممالک اور امریکا کے ساتھ تعلقات کے لیے پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ان حملوں کو روکنے کا سدباب کرے۔ اخبار نے پاکستانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سوزن رائس اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی اور معاملات پر کھل کر گفت گو ہوئی ، ملاقات کے دوران خطے کے ممالک کے کردار اور خاص طور پر امریکا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کو اس بار بھی ’ڈو مور‘ کا پیغام دیا گیا، امریکی اخبار کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
-
وزیراعظم کی ہدایت ! بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان
-
سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان اب بھی برقرار ،کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،سلمان اکرم راجہ



















































