منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ا یف آ ئی اے نے 35 ارب کی گولڈ منی لانڈرنگ کی دوبارہ تحقیقات شروع کردی

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کسٹم حکام کی تفتیش میں منی لانڈرنگ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کے بعد ایف آئی اے نے بھی 2014 میں کی جانے والی اپنی ہی انکوائری دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے 19 اگست 2015 کو آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کوارسال کردہ خط میں گزشتہ سال کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کے تحت کی جانے والی انکوائری 03/2014 ازسرنو تفتیش شروع کرنے کاعندیہ دیاہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے ایسوسی ایشن کو ارسال کردہ خطHQ/EC/355/2015/2440۔41 میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف آئی اے کی تفتیش سے متعلق ارسال کردہ خط کی روشنی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو فوری عملدرا?مدکے احکام جاری کردیے گئے ہیں۔آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 29 اگست 2015 کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، نیب اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ خط میں 2014 میں جعلی کمپنیاں قائم کرکے مبینہ طور پر 35ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی مرتکب کمپنیوں ریان کلیکشن، الہدیٰ بینگلز، اطہر جیولرز،عطا کاسٹن اور ملک جیولرز کے خلاف کی جانے والی ایف آئی اے کی تحقیقات پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…