منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں المناک سانحہ،جاںبحق ہونیوالوں کی تعداد11 ،زخمی 200 سے زائدہوگئے

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں المناک سانحہ،جاںبحق ہونیوالوں کی تعداد11 ،زخمی 200 سے زائدہوگئے،اوورسیزپاکستانیوں کے اہل خانہ شدید ترین پریشانی کاشکار،سعودی عرب میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد جھلس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر خوبار میں ا?ئل فیلڈ کی رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے بجھانے کے لئے ریسکیو ٹیموں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی گئی۔ سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق آتشزدگی کے باعث عمارت میں موجود 11 افراد ہلاک اور 219 جھلس گئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ رہائشی عمارت سے متصل دیگر عمارتوں میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ متاثرہ بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی جس کے لئے تحقیقات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ عمارت سعودی آئل ریفائنری “ا?رامکو” کی ہے جو دنیا کی بڑی ا?ئل کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…